انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی خواہش تھی جس کے مد نظر ان کے اور ہاتھی کے مجسموں کو نصب کیا گیا۔
مجسموں کی تنصیب پر مایاوتی کا سپریم کورٹ میں جواب
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے سپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے اترپردیش میں ان کے مجسموں کی تنصیب کو درست قرار دیا۔
مایاوتی کا سپریم کورٹ میں جواب
قبل ازیں سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کو یہ حکم دیا کہ وزیر اعلی کے طور پر ان کے دور اقتدار میں بننے والی یادگاروں اور ہاتھی کے مجسموں کے خرچ کو لوٹایا جائے۔
جس کے بعد مایاوتی سے اس سلسلے میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔