اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گجرات: کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ، متعدد طلبا ہلاک - آگ

ریاست گجرات ضلع سورت کے تکش شیلا کمپلیکس میں بھیانک آگ لگنے سےتقریبا 20 طلبا کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، بتایا جارہا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل پر ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ تھا۔

گجرات: کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ، 15 طلبا ہلاک

By

Published : May 24, 2019, 6:44 PM IST

Updated : May 24, 2019, 8:45 PM IST

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت انسٹی ٹیوٹ میں کئی طلبا موجود تھے۔

گجرات: کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ، 15 طلبا ہلاک

وزیراعظم مودی نے بھی ٹویٹ کرکے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ' سورت میں پیش آئے اس حادثے سے وہ کافی دکھی ہیں وہ متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد ی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی وجے روپانی نے جانچ کے احکام دیئے ہیں اور تین دن میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے کہا ہے۔

Last Updated : May 24, 2019, 8:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details