بین الاقوامی سطح پر حیدرآباد کا نام روشن کرنے والی اس کمسن کھلاڑی کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
حیدرآباد کی ماریہ تہمین کو چاندی کا تمغہ - تمغہ
شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 13سالہ ماریہ تہمین نے دبئی میں منعقدہ ٹیبل سوکر جونیئر ٹورنمنٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
marya-tamheen
ماریہ دبئی میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ریاست تلنگانہ سے حصہ لینے والی پہلی کھلاڑی تھیں، جنہیں سنگل مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل ہوا جبکہ ڈبلزز میں برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں-
حیدرآباد کے ذاکر علی خان نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے سنگل اور ڈبلز میں براونز میڈل حاصل کیے۔