مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 وبا کے 485 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 19 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔طبی حکام نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلع صدرمقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمارمطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بھیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 173 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد اورنگ آباد ضلع متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 114 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں عثمان آباد میں 93 نئے کیسز اور کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ، لاتور میں28 نئے کیسز اور پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔