محکمہ موسمیات سورش بندوپادھیائے نے بتایا کہ فانی طوفان کی وجہ سے انڈمان نیکوبار جزیرے کے افراد گرمی سے مستقل طور پر راحت محسوس کریں گے، حالانکہ 20 مئی کو مانسون کے آنے کے بعد ہی انھیں پوری طرح سے راحت ملے گا۔
مسٹر بندوپادھیائے نے کہا کہ عام طور پر مانسون انڈمان نیکوبار جزیرے میں 20 مئی تک آتا ہے اور اس مرتبہ بھی اسی مدت میں آنے کے امکانات ہے، انہوں نے کہا 'گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی مانسون معمول پر رہے گا'۔
مانسون مئی کے آخری ہفتے میں انڈمان پہنچے گا - Manson arrived in Andaman Nicobar 20 May
محکمہ موسمیات کی انڈمان نیکوبار نے کہا ہے کہ اس بار مانسون 20 مئی کو انڈمان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈمان نیکوبار میں ابھی درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا، جو گذشتہ کچھ برسوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے، گرمی کی تپش سے پریشان یہاں کے عوام کو مانسون کا بے صبری سے انتظار ہے۔