وہ آسام سے مسلسل پانچویں مرتبہ راجیہ سبھا رکن منتخب ہوئے تھے-15 جون 2013 سے 6 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد فی الحال ان کے پارلیمانی سیاسی کریئرپر بریک لگ گیا ہے-
ایسا کئی برسوں کے بعد دیکھنے کو ملا ہے کہ پارلیمان میں کوئی سابق وزیر اعظم نہیں ہے۔ منموہن سنگھ کے ساتھ ساتھ جنتا دل سکیولر کے سربراہ و سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا بھی تمکور سے اپنی لوک سبھا سیٹ گنوا چکے ہیں۔
آسام میں خالی ہوئی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر اسی برس مئی میں انتخابات ہوئے تھے، جس میں حکمراں بی جے پی کی قیادت والااین ڈی اے اپنے امیدوار جتانے میں کامیاب رہا- اس میں منموہن سنگھ کی بھی سیٹ شامل رہی-
آسام میں زیادہ رکن اسمبلی نہ ہونے کے سبب اب کانگریس اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ انہیں دوبارہ راجیہ سبھا بھیج سکے-
کانگریس ذرائع بتارہے ہیں کہ ابھی یہ نہیں مان لینا چاہئے کہ منموہن سنگھ کا پارلیمانی کیریئرختم ہو گیا-