اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتا کابینہ میں ردوبدل کا اعلان

بی جے پی کے ہاتھوں 18 پارلیمانی حلقہ گنوانے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے کابینہ میں بڑاردوبدل کرنے کا اعلان کردیا۔

ممتا بنر جی کابینہ میں ردوبدل

By

Published : May 29, 2019, 1:18 PM IST


ممتا بنرجی نے 43 رکنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے شمالی بنگال اور جنگل محل پرتوجہ دینے کافیصلہ کیا جہاں ان کی سیاسی جماعت کوسب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

شھویندوادھکاری کوآباشی اور ٹرانسپورٹ وزیر بنایا گیاہے جبکہ سومن مہا پتراکوصحت اور ماحولیاتی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔راجیب بنر جی کوقبائلی فلاح وبہبود کے وزیر بنایا گیا ہے۔

سب سے سنئیر رہنمااور تجربہ کار رہنماسبرتومکھرجی کوپنچایت وزیر بنایا گیاہے۔بائیو ٹکنالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے والے براتاباسو کومحکمہ جنگلات کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے نتائج بر آمد ہونے کے بعد مغر بی بنگال میں ممتا بنر جی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکالگاتھا۔ بی جے پی نے تاریخی جیت درج کرتے ہوئے مغر بی بنگال میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 18 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔

اس کے بعد ترنمول کانگریس کے کئی ایم ایل ایل اور کونسلرز ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details