اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتابنرجی کی حکومت پانچ مہینوں میں گرجائے گی - ریاست

ریاست میں لاءاینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے درمیان بی جے پی کے رہنما اوررکن پارلیمان ارجن سنگھ کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت پانچ مہینوں کے اندر ہی گرجا ئے گی۔

ممتابنرجی کی حکومت پانچ مہینوں میں گرجائے گی

By

Published : Jun 24, 2019, 6:12 PM IST


پارلیمانی انتخابات کے بعد مغر بی بنگال سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حریف جماعتیں سی پی آ ئی ایم، کانگریس اور بی جے پی نے ریاست کے لاءاینڈ آرڈر پرسوال اٹھائی ۔

ممتابنرجی کی حکومت پانچ مہینوں میں گرجائے گی

بی جے پی کے رکن پاارلیمان ارجن سنگھ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں آ ئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ترنمول کانگریس کواس وقت بدعنوانوں اور سنڈیکیٹ چلانے والوں کی مدد حاصل ہے۔ چاروں طرف تشدد کا ماحول ہے۔عام لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

رکن پارلیمان کے مطابق مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہرشدت شکل اختیار کر چکی ہے۔ممتابنرجی کی حکومت 2021 تک چلنے والی نہیں ہے۔ پانچ مہینوں کے اندر ہی ترنمول کانگریس کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانچ مہینوں تک ممتا بنر جی کی حکومت اقتدار پربرقرار رہ سکتی ہے۔حکومت تمام شعبوں میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کا حکومت پر سے بھروسہ اٹھانے لگا ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں ناخوشگوار واقعے روہنماہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details