ایس ایس کے ایم اسپتال میں گزشتہ 50 گھنٹوں سے جاری جونئیر ڈاکٹروں کے احتجاج کو ختم کرانے پہنچی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ احتجاج اپنی جگہ پرجائزہے۔ سب کواحتجاج کرنے کاحق حاصل ہے۔مگراحتجاج سے عام لوگوں کو نقصان پہنچے یہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کروں گی ۔
ممتا کی ڈاکٹروں کو وارننگ - ایس ایس کے ایم اسپتال
مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے ایس ایس کے ایم اسپتال کے جو نئیر ڈاکٹروں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں چاردنوں کے اندر کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت دی۔
ممتا کی ڈاکٹروں کو وارننگ
انہوں نے کہاکہ جونئیر ڈاکٹر احتجاج ختم کرکے چار دنوں کے اندر کام پر واپس لوٹتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سنگین کارروا ئی کے لیے تیار رہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر اپنی باتوں پر اڑے رہے تو اسپتال چھوڑ کر جا سکتے ہیں ۔ ان کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔اسپتال میں مریض اور ان کے رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اور نہیں رہ سکتا ہے۔