اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میری جیت پرممتا کیا جواب دیں گی؟

بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہاکہ میری جیت پرممتا بنرجی اوران کے بتھیجے ابھیشک بنرجی کیا جواب دیں گے۔

By

Published : May 24, 2019, 3:12 PM IST

میری جیت پر ممتا اوران کے بھتیجہ کیا جواب دیں گے؟

انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا دیدی نے بیرکپور میں آ کر کہاتھا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ غدار ارجن سنگھ کی ضمانت ضبط ہو جائے گی، لیکن بپرکپور کے لوگوں نے ممتادیدی کی بات نہیں مانی اور مجھے ڈھائی لاکھ ووٹوں سے جیت دلا ئی۔

میری جیت پر ممتا اوران کے بھتیجہ کیا جواب دیں گے؟

ارجن سنگھ نے کہاکہ ممتا دیدی کو یہ بات سمجھ میں آ جانی چا ہیے کہ لوگوں کا ان پر سے بھروسہ اٹھ گیاہے۔انہوں (ممتا)نے ایک وفادار کوپہچانے میں بھول کردی ہے۔میں سچ بولا تو ان کی ںطروں میں غدارہوگیا لیکن بیرکپور کے لوگوں نے میری ایمانداری پرمجھے ہیرو بنا دیا۔

انہوں نے کہاکہ میری جیت عوام کی جیت ہے۔میں اپنے تمام ووٹرز کا شکریہ اداکرتاہوں۔مذہب سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میرے تمام لوگ برابر ہیں۔میں ان تمام لوگوں کے لیے کام کرناچاہتاہوں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details