اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'بی جے پی کی جیت ای وی ایم مشین کی بدولت' - لوک سبھا الیکشن 2019

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر سوالیہ نشان لگایا اور کہا کہ 'یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ روپے کے بدولت اور ای وی ایم مشین کے ساتھ چھیڑ خانی کی بدولت جیت حاصل کی گئی ہے'۔

Mamata accuses BJP of manipulating EVM

By

Published : Jun 3, 2019, 9:31 PM IST


حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی ے کہا: 'ہم چاہتے ہیں کہ بیلٹ پیپر پر ووٹنگ کو واپس لایا جائے اور ای وی ایم مشین نہیں چاہتے ہیں۔جمہوریت کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ بیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم مشین کی معتربیت سوال اٹھاتی رہی ہیں۔ مگر ممتا بنرجی ہندوستان کی پہلی ایسی سیاست داں ہیں، جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا: 'تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہم ملک بھر میں ای وی ایم مشین کے خلاف مہم چلائیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ امریکہ نے بھی ای وی ایم مشین سے دوری بنالی ہے۔صرف دو فیصد مشین کا ویری فیکیشن کیا گیا ہے۔ 98 فیصد مشین کی جانچ نہیں ہوتی۔

ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ جو مشین کام نہیں کرتی ہے۔ اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ ایسے میں ہمیں منصفانہ انتخاب ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک لاکھ مشین غائب ہیں۔ای وی ایم مشین عوام کا فیصلہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details