اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: سول اسپتال میں کے ایل 20 جمبو آکسیجن ٹینک دستیاب

جس وقت مہاراشٹر کے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کے سول اسپتال کا دورہ کیا تھا، اسی وقت سول اسپتال کے ڈاکٹرز کی نشاندہی پر رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آکسیجن ٹینک کے ضمن میں بات چیت کی تھی۔

مالیگاؤں: سول ہسپتال میں کے ایل 20 جمبو آکسیجن ٹینک دستیاب
مالیگاؤں: سول ہسپتال میں کے ایل 20 جمبو آکسیجن ٹینک دستیاب

By

Published : Apr 27, 2021, 7:02 AM IST

ملک میں کورونا کی دوسری لہر بڑی خطرناک ثابت ہورہی ہے پورے ملک میں آکسیجن کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے ایسے میں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل آکسیجن کے لیے سرکاری و غیر سرکاری اسپتال سبھی کو بروقت آکسیجن سلنڈر فراہمی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ماضی میں سول اسپتال کو 57 وینٹی لیٹر، چالیس نئے بیڈ، اسی طرح پانچ جمبو آکسیجن سلنڈر فراہم کروائے گئے تھے اور اب بیس ہزار کے ایل کا آکسیجن ٹینک سول اسپتال کو فراہم کیا گیا ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے سول اسپتال میں آکسیجن کا معاملہ بڑے پیمانے پر حل ہوگیا ہے اور مستقبل میں آکسیجن کی کمی محسوس نہیں ہوگی جس سے مریضوں کے علاج و معالجہ میں بڑی راحت ہوگی۔ اسی طرح سول اسپتال میں خدمت انجام دے رہے سلنڈرز کے دوسرے اسپتالوں میں استعمال سے آکسیجن کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ جس وقت ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کے سول اسپتال کا دورہ کیے تھے اسی وقت سول اسپتال کے ڈاکٹرس کی نشاندہی پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آکسیجن ٹینک کے ضمن میں گفتگو کی تھی اور اسی وقت ضلع کلکٹر ناسک و دیگر ذمہ داران کو فوری طور پر سول اسپتال میں آکسیجن ٹینک فراہم کرنے کے لیے حکم دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Malegaon

ABOUT THE AUTHOR

...view details