اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'جشن عید پروگرام' میں صوفیانہ قوالی

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کی جانب سے دو روزہ 'جشن عید پروگرام' منایا جارہا ہے، جس میں صوفیانہ محفل، چار بیت، قوالی اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے پہلے دن کے دوسرے سیشن میں صوفیانہ قوالی پیش کی گئی جسے مشہور قوال منور معصوم نے پیش کیا۔

صوفیانہ قوالی کا پروگرام، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 15, 2019, 9:30 AM IST

Updated : Jun 15, 2019, 10:18 AM IST

اس موقع پر قوال منور معصوم نے قوالی کے فن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال ایک ادبی شہر ہے اور یہاں کے ادباء و فنکار نے نہ صرف ریاست بلکہ ملک و بیرون ملک میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ یہاں ہر دور میں اردو کا بول بالا رہا ہے۔

صوفیانہ قوالی کا پروگرام، متعلقہ ویڈیو

انہوں نے آج کے پروگرام کے تعلق سے کہا کہ آج ہم نے صوفیانہ محفل سجائی ہے جس میں حمد، نعت اور غزلوں سے سامعین کو محظوظ کیا جائے گا۔

اس سوال پر کہ کیا قوالی پر ویسٹرن میوزک کا اثر پڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ قوالی سے ہی ویسٹرن میوزک بنایا گیا ہے، کیوں کہ قوالی کا ردم فاسٹ ہوتا ہے اور اسی کو ویسٹرن میوزک میں استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا اگر لوگ یوروپی موسیقی کو پسند کر رہے ہیں تو قوالی کے صوفیانہ انداز کو بھی آج کے دور میں پسند کیا جا رہا ہے ۔ آج کا نوجوان طبقہ صوفیانہ رنگ میں پوری طرح سے رنگا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔

انہوں نے وثوق سے کہا ویسٹرن میوزک سے قوالی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ ویسٹرن میوزک کے مقابلے صوفیانہ کلام زیادہ سُنا جانے لگا ہے، کیونکہ ہم اپنا کلام ملک و بیرونی ملکوں میں مسلسل پیش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 10:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details