اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مدارس میں گوڈسے اور پرگیہ پیدا نہیں ہوتے: اعظم خاں - ایس پی

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما و رامپور سے رکن پارلیمان نے گوڈسے اور پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

مدارس میں گوڈسے اور پرگیہ پیدا نہیں ہوتے

By

Published : Jun 12, 2019, 2:12 PM IST

Updated : Jun 12, 2019, 3:27 PM IST

ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں نے گوڈسے اور بھوپال کی رکن پارلیمان و مالیگاؤں بم دھماکے کی کلیدی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر بیان دے کر سرخیوں میں ہیں۔

اعظم خاں نے کہا کہ 'مدارس سے ناتھو رام گوڈسے اور پرگیہ ٹھاکر جیسے لوگ نہیں پیدا ہوتے ہیں'۔

مدارس میں گوڈسے اور پرگیہ پیدا نہیں ہوتے

واضح رہےکہ ناتھو رام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا، جبکہ پرگیہ ٹھاکر موجودہ میں بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیں اور ان پر مالے گاؤں بم دھماکے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔

مدارس کو تعلیم کی اہم حصہ سے جوڑنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر اعظم خان نے کہا 'مدارس میں ناتھو رام گوڈسے یا پرگیہ ٹھاکر جیسے لوگ نہیں نکلتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'سب سے پہلے یہ اعلان ہو کہ جو لوگ ناتھو رام گوڈسے کے خیالات کو تشہیر کرتے ہیں انہیں جمہوریت کا دشمن اعلان کیا جائے، جو لوگ دہشت گرد وارداتوں میں سرگرم ہیں انہیں انعام نہیں دیا جائے گا'۔

اپنے متنازع بیانات کے لیے مہشور اعظم خان نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت مدارس کی واقعی میں مدد کرنا چاہتی ہے تو اسے وہاں کے سٹینڈرڈ میں بہتری لانی چاہیے۔

رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان نے منگل کو کہا' مذہبی تعلیم مدرسہ میں دی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی، مدارس میں انگلش ، ہندی اور حساب کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے سٹینڈرڈ میں اضافہ کریں، اور مدارس کے لیے عمارتیں بنائیں، فرنیچرز دیں اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کرائیں۔

Last Updated : Jun 12, 2019, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details