اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں کے مسلم نوجوان کے ساتھ ماب لنچنگ, 8 افراد پر کیس درج

کورونا وبا سے جہاں عوام ڈرے سہمے ہوئے ہیں وہیں کچھ فرقہ پرست نفرت بھرے ماحول کو تقویت پہونچارہے ہیں، اب مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم نوجوان کے ساتھ دیور پاڑے تعلقہ مالیگاؤں میں ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

By

Published : Apr 29, 2021, 7:03 AM IST

مالیگاؤں کے مسلم نوجوان کے ساتھ ماب لنچنگ, 8 افراد پر کیس درج
مالیگاؤں کے مسلم نوجوان کے ساتھ ماب لنچنگ, 8 افراد پر کیس درج

مالیگاؤں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق پیشہ سے گیرج مینجر معین قطب الدین قاضی عمر (19) سالہ ساکن (ہزار کھولی مالیگاؤں) نے تعلقہ پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ گزشتہ روز اس کا ساتھی توصیف شیخ نور الدّین شیخ عمر (19) سالہ ساکن (ہزار کھولی مالیگاؤں) دھولیہ جارہا تھا، اسی درمیان وہ قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع دیور پاڑے کے قریب راجستھان بیکانیر نامی ہوٹل پر چائے پینے کے لیے رکا تھا۔

اس وقت ہوٹل پر موجود بھاوڈو گنگا دھر پنجن عمر (35) سالہ نے توصیف شیخ کو جانور چور سمجھ کر جان سے مارنے کے مقصد کے تحت لوہے کے پائپ سے اس کے چہرے پر حملہ کردیا اور اس کے بعد غیر قانونی طریقے سے ہجوم جمع کر ملزم نمبر 1 سے 8 تک نے فریادی اور توصیف شیخ کے ہاتھ، پیر، پیٹھ پر مارتے ہوئے شدید طور پر زخمی کردیا۔ واضح رہے کہ اس جان لیوا حملے میں شدید زخمی توصیف شیخ کو بغرض علاج دھولیہ سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے معین قاضی کی فریاد پر ملزم (1) بھاوڈو گنگا دھر پنجن عمر (35) سالہ (2) کوتیک سجن پٹھارے عمر (31) سالہ (3) بھائی داس گنگادھر گھمرے عمر (32) سالہ (4) رویندر عرف کوشال شنکر پٹھارے عمر (35) سال (5) جیتیندر گنگا دھر گھمرے عمر (30) سالہ (6) چیتن کانتی لال والکے عمر (27) سالہ (7) راجیندر بھاسکر چکنے عمر (40) سالہ (8) سوپان نتھو کالے عمر (33) سالہ تمام ساکن مراٹھا سماج دیور پاڑے تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 355/021 دفعات 307 , 143 , 147 , 148 , 149 , 323 , 504 , 506 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details