پہلے مرحلےکی ووٹنگ کے بعد بھارت کی دو سرفہرست ایجنسیاں مثلاً سینٹر فار دی سٹڈی آف ڈیویلوپنگ سوسائٹی (سی ایس ڈی ایس) اور سی ووٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کا گراف مسلسل گرتا جارہا ہے۔
ان دونوں ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ نریندر مودی کی رہنمائی والی این ڈی اے اس بار عام انتخابات میں اکثریت کے آس پاس بھی پہنچتی نظر نہیں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف سی ایس ڈی ایس کے ڈائریکٹر سنجے کمار نے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد 'ایشیئن ایج' میں لکھے گئے ایک مضمون میں کیا ہے۔