'ایم آئی ایم کو قائد حزب اختلاف کا عہدہ دیا جائے' - منحرف
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی میں انکی جماعت کو،لیڈر آف اپوزیشن،کا عہدہ دینے کی اپیل کی۔
asad owaisi
اس ضمن میں انھوں نے دہلی اسمبلی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بی جے پی کے صرف تین ارکان ہیں مگر انھیں مذکورہ عہدہ دیا گیا۔
جبکہ تلنگانہ اسمبلی میں انکی جماعت کے سات اراکین اسمبلی ہیں اور وہ کانگریس سے زائد ہیں۔
کانگریس سے ایک کے بعد دیگر ارکان کے منحرف ہونے کے سوال پر اسد اویسی نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کو یہ اختیار ہیکہ ارکان اسمبلی جو حکمراں جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں اسکی منظوری دے سکتا ہے۔