اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

طالبان کے حملے میں درجنوں سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طلبان شدت پسندوں کے حملوں میں مختلف چیک پوسٹز پر 28 سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

عسکریت پسند حملوں میں 28 سکیورٹی ہلاک

By

Published : Mar 18, 2019, 10:16 AM IST

شدتپسندوں نے افغانستان کے صوبے قندھار، ہلمند اور فریاب میں سکیورٹی چیک پوسٹز کو نشانہ بنایا،جس 28 اہلکار مارے گئے ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں سکیورٹی اہکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے باعث متعدد شدت پنسدوں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

افغانستان حکام کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں افغان صوبے فریاب میں ہوئیں، سکیورٹی تنصیب پر حملےمیں 22 اہلکار مارئے گئے، جبکہ چار اہلکاروں کو طالبان نے اغوا بھی کرلیا۔

دوسری جانب صوبہ قندھار میں چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے، جبکہ ہلمند میں طالبان نے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حکام نے تمام ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ ایک جانب طالبان اور امریکہ مذاکرات کی میز پر ہیں تو دوسری جانب شدت پسند کارروائیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں، حالیہ مذاکراتی دور کے دوران ہی درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

حال ہی میں امریکی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہےاور دو اہم نکات پر اتفاق بھی ہوگیا ہے جس میں فوجی انخلا شامل ہے، جبکہ اس عمل کو طے کرنے کے لیے ڈرافت تیار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details