اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'بھاری کثریت بھی ایوان میں کام کاج متاثر کرتی ہے'

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور ایوان میں پارٹی کے ترجمان سدیپ بندھوپادھیائے نے کہاکہ بھاری اکثریت بھی کبھی کبھی ایوان کے کام کاج کوپوری طرح سے متاثر کرتی ہے۔

بھاری کثریت بھی ایوان میں کام کاج متاثر کرتی ہے

By

Published : Jun 20, 2019, 1:56 PM IST


انہوں نے کہاکہ بھاری اکثر یت پانے والی سیاسی جماعت مان مانی کرتی ہے اور کوئی ایوان صحیح طریقے سے چلے گا یا نہیں اس کی کوئی گارینٹی نہیں ہوتی ہے، یہ حکمراں جماعت پر منحصر کرتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنمانے اسپیکر کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی پارلیمانی روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی اور بحث میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریاست حکومت مرکز کو ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کر ے گی لیکن ریاستی کے اندرونی معاملات میں مرکز کی مداخلت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کر سے گی۔

ترنمول رہنما کے مطابق مرکز حکومت نے انتقامی کارروا ئی کر تے ہوئے مغر بی بنگال کی کئی اسکیمیں روک دی ہے۔ ہم جو اسکیم چلاتے ہیں اس سے غریب عوام کی بھلائی ہوتی ہے۔لیکن مرکز کی عوام دشمن پالسی کی وجہ سے ریاست کے ساتھ ساتھ غریب عوام کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details