بی جے پی امیدوار کی گاڑی سے لاکھوں روپے ضبط - گاڑی
مغر بی بنگال کے گھٹال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش کی گاڑی سے پولیس نے لاکھوں روپے آبرمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مغر بی بنگال میں آئندہ12مئی کو چھٹے مر حلے میں ہونےو الی پولنگ سے قبل پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔
تلاشی مہم کے دوران پولیس نے بی جے پی کی امیدوار بھاری گھوش (سابق آئی پی ایس )کی گاڑی سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے بر آمد کی ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ بھارتی گھوش کی ایک لاکھ 13 ہزارروپے برآمد کی گئی ہے۔بی جے پی کی امیدوار سے روپے سے متعلق سوال کیاگیا تھا تو وہ کسی معقول جواب دینے مئں ناکام رہی۔
پولیس نے مزید کہاکہ گاڑی چار لوگ موجود تھے۔ بھارتی گھوش کے بیگ سے 50 ہزار روپے برآمد کیا گیا۔ ان کے کنوینر کے پاس 40ہزار،ڈرائیورکے پاس سے10 ہزار اور چوتھے شخص کے پاس 13 ہزارورپے بر آمدکیاگیا۔
بی جے پی کی امیدوار بھاری گھوش (سابق آئی پی ایس )نے کہاکہ مجھے جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اتنی رقم تو کسی کے پاس بھی ہوسکتی ہے۔