اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

انعامی مجرم گرفتار

مزدور سے مجرم بنے شخص پر پولیس نے 25 ہزار روپئے کا انعام رکھا تھا جس نے گذشتہ دو برسوں کے دوران 2 درجن سے زائد واردات کو انجام دیا تھا۔

مزدور سے بنا مجرم گرفتار

By

Published : Jul 3, 2019, 3:29 PM IST

اترپردیش کی پولیس نے بسنت نامی ایک ایسے انعامی مجرم کو گرفتار کیا ہے جو جلد پیسہ کمانے کی لالچ میں مزدور سے مجرم بن گیا۔

اس نے پہلے پہل چوری کرنی شروع کی پھر اس کے بعد ہتھیار کا استعمال کرکے لوٹ مار کی واردات انجام دینے لگا، بسنت کے پاس سے پولیس نے ایک پستول اور 4 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔

پولیس بسنت کو گزشتہ دو برسوں سے تلاش کررہی تھی اور اس پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا تھا۔

ڈی سی پی منیش چندرا کا کہنا ہے کہ' انھیں پتہ چلا کہ بسنت اپنے ایک ساتھی سے ملنے کے لیے یکم جولائی کو طاہر پور روڈ پر واقع سنیما گھر کے پاس جائے گا اور اس کے بعد وہ دونوں لوٹ مار کی واردات کو انجام دیں گے'۔

اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے جال بچھا کر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بسنت 2005 تک شاہدرا علاقے میں مزدوری کیا کرتا تھا اس دوران اس کی ملاقات شری رام اور اشوک نامی بدمعاشوں سے ہوئی۔

جن کے ساتھ وہ مل کر چوری کرنے لگا، سنہ 2006 میں جیل جانے کے بعد وہ باہر آیا تو اس نے لوٹ مار کی وارداتیں انجام دینا شروع کردیں تھیں اور اس دوران وہ متعدد بات گرفتار بھی ہوا تھا لیکن ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔

اس طرح سے پولیس کو بسنت کی کئی دنوں سے تلاش تھی، بسنت کو گرفتار کرنے کے پولیس نے اس پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details