راجیو کمار اور ارنب گھوش کی جلد گرفتاری کا مطالبہ - راجیو کمار
ترنمول کانگریس کے سابق ایم پی کنال گھوش نے راجیو کمار اور ارنب گھوش کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی مقدمے میں جیل کی ہوا کھانے والے ترنمول کانگریس کے سابق ایم پی کنال گھوش نے کہاکہ کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کو زیادہ دنوں تک راحت نہیں دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ راجیو کمار جب تک باہر رہیں گے اس وقت وہ شارداچٹ فنڈ کیس کے تمام ثبوت سے کھلواڑ کرتے رہے گے۔اس لیے ان کی گرفتاری ضروری ہے۔
سابق ایم پی کے مطابق راجیو کمار کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے۔ کولکاتا پولیس کے سابق کمشنر کو جلد گرفتار کرلیا جاتا ہے تو شاردا چٹ فنڈ مقدمے کا معمہ جلد سلجھنے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راجیو کمار کے ساتھ ساتھ ارنب گھوش کو جلد سے جلد جیل بھیجنا چاہیے۔ ارنب گھوش بھی اتنا ہی بڑا مجرم ہے جتنا بڑا راجیو کمار ہیں۔