اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولگام میں ایک اور نوجوان لاپتہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کاژھو ہالن علاقے کے رہنے والے 18 سالہ وقار نظیر نامی نوجوان کئی روز سے لاپتہ ہیں۔ جن کا سراغ نہیں مل پا رہا ہے۔

By

Published : Jun 15, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Jun 15, 2019, 10:05 AM IST

کولگام میں نوجوان لاپتہ

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وقار سرینگر کے لال چوک میں واقع پرتاب ہائی سکنڈری اسکول میں زیرتعلم تھا۔ لیکن کئی روز سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہل خانہ نے فون پر بتایا کہ ہم نے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ سرینگر میں اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی۔

وہیں سرینگر پولیس نے کولگام پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاپتہ نوجوان کو تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ کولگام میں کئی نوجوان لاپتہ اچان لاپتہ ہوجا رہے ہیں اور بعد میں وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں۔ اس خدشے کو لیکر ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

وہیں کولگام پولیس نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ نوجوان چار دن قبل سے ہی لاپتہ ہے جسے تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 10:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details