گزشتہ 15 دنوں سے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کا جاری احتجاج آج ختم ہوا اور تمام ملازمین اپنے کاموں پر لوٹ آئے ہیں۔
بس ہڑتال کے متعلق ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہرتال کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے کیوں کہ عوام کووڈ کے خوف میں مبتلا ہیں اور ایسے وقت میں بسوں کا سڑکوں پر نہ ہونا نہ صرف مسافرین بلکہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بھی دشواری کا سبب ہے.
جس کے یونین لیڈر کوڑی ہلی چندر شیکھر جو کہ اس احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں، کے اعلان کے بعد آج صبح سے تمام ٹرانسپورٹ ملازمین اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ آئے ہیں۔
اس سلسلے میں کوڑی ہلی چندر شیکھر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ہم سے کہا ہے کہ ہمیں کام پر حاضری دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جو ہم پر اعتماد اور ذمہ داری عائد کی ہے۔ اس کا ہم احترام کرتے ہیں لہٰذا ہم اپنی اس تحریک کو عارضی طور پر ملتوی کررہے ہیں اور کام پر حاضری دی رہے ہیں۔