اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اداکارہ کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم - سابق

کولکاتا پولیس کے ڈی سی ساؤتھ نے اداکارہ اور سابق مس یونیورس انڈیا کی شکایت درج نہ کرنے اور پولیس کے ذریعہ ہراسانی کرنے کے کیس کی تفتیش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اداکارہ کی شکایت پر تفتیشی کمیٹی قائم

By

Published : Jun 19, 2019, 6:50 PM IST


ڈی سی ساؤتھ معراج خالد نےکہاکہ سابق مس یونیورس انڈیا اوشی سین گپتا نے پولیس کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی۔

ڈی سی ساؤتھ نے کہاکہ اداکارہ کا الزام تھا کہ گزشتہ شب ان کی گاڑی کو کسی نے ٹکر ماردی تھی۔ وہ جب تھانے میں شکایت درج کرانے گئی تو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اداکارہ نے لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر میں شکایت درج کرائی تھی۔اداکارہ نے میڈیا میں بھی پولیس کے خلاف کئی بیانات دیا تھا۔ ان کی بیان کی بنیاد پر آگے کارروائی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details