اساتذہ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کو میمو رنڈم پیش کیا۔اور اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاج کیا۔
اور ڈی سی کشتواڑ کے حکم نامہ کو واپس لینے کی مانگ کی ڈی سی کشتواڑ نے حکم نامہ واپس لیا پر اس میں تھوڑی تبدیلی کی جس میں اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کے ماں باپ مہینہ کے آخر 26تادیخ کو اسکول میں جا کر ٹیچرز و پیرینٹز کی میٹنگ کی جائے گی پر ٹیچروں نے اس پر بھی ہنگامہ کیا اور اس آرڈر کو بھی واپس لینے کی مانگ کی ۔
ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاج آج ڈاک بنگلو کشتواڑ سے لیکر ڈی سی کمپلیکس کشتواڑ کے باہر کم از کم دو گھنٹہ ڈی سی کشتواڑ کے خلاف احتجاج کیا اور مانگ کی کہ حکم نامہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ ٹیچر دوبارہ سے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔
اور اسکول آج کی طرح بند رہے گی۔ ضلع کشتواڑ میں آج تمام سرکاری اسکول بند رہی اور اس موقعے پر ٹیچرز کے پاس چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ بھی پہنچے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں سے فون پر رابطہ کیا جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں نے ٹیچروں کو یقین دلایا کہ ڈی سی کشتواڑ کے حکم نامہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے گا۔