ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق کرفیو کے دوران کشتواڑ کے کچھ حصوں میں راحت دی جا رہی ہے۔
کشتواڑ میں ساتویں روز بھی کرفیو نو اپریل ضلع کشتواڑ میں نامعلوم بندوق برداروں نے چندر کانت سنگھ اور ایک پی ایس او کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
واضع رہے کہ اس واقعے سے کچھ ماہ قبل انل پریہار بی جے پی کے ریاستی سکریٹری کو بھی نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد کشتواڑ میں ہندو طبقہ کے لوگ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجایوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
اس موقعہ پر احتجاج کر رہے وشو ہند پریشد کے رہنما راکیش پریہار نے کہا کہ ’ 17 اور 18 اپریل کو ضلع میں احتجاج نہیں ہوگا کیونکہ لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے بعد پھر سے کشتواڑ میں احتجاج بدستور جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو بے نقاب نہ کیا جائے گا‘۔