مرکزی وزیر کشن ریڈی کو دھمکی آمیز کال - حیدرآباد
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نےحیدرآباد سائبر کرائم برانچ میں ایک کیس درج کراتے ہوئے کہا کہ انھیں 20 مئی کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
hyderabad
اس ضمن میں مذکورہ وزیر نے سائبر کرائم برانچ میں 10 جون کو شکایت درج کرائی اور کہا کہ کسی نامعلوم شخص نے انٹرنیٹ نمبر69734063 سے کال کیا اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔