اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کمار سوامی صرف پارٹی کے نہیں ریاست کے وزیر اعلی ہیں

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی حیدرآباد کرناٹک کے رایچور یادگاری، گلبرگہ، بیدر ضلعوں کے دیہات کا جائزہ لے کر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے گرام کوسیلہ یاترہ کررہے ہیں۔

By

Published : Jun 27, 2019, 6:29 PM IST

کمار سوامی صرف پارٹی کے نہیں ریاست کے وزیر اعلی ہیں

اس دوران رایچور میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی آمد پراحتجاج کرنے والوں کی کمارسوامی نے کوئی بات نہ سنی اور ان پر لاٹھی چارج کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مودی کو ووٹ دیا تھا۔ اور ہم سے مسائل حل کا مطالبہ کررہے ہو۔

اس طرح کی بات کرنے پر بی جے پی کے ایم یل اے بی جی پاٹل نے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کوعوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو ڈرانے کی بات کررہے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

وزیر اعلیٰ صرف جے ڈی ایس پارٹی کے نہیں ہیں بلکہ پوری ریاست کے وزیر اعلی ہیں۔اور انہیں ریاست کی عوام کے مسائل کو سن کر حل کرنا چاہیئے۔وزیر اعلی کے پاس ہر کوئی اپنے اپنے مسائل کے ھل کے لیے آتا ہے ان کے مسائل کو حل کرنا وزیر اعلی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

وزیر اعلی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں ڈرانے کا کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details