کشمیر کے نامور پروفیسر و سینئر سائنسدان غلام محی الدین بھٹ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔
نامور پروفیسر اور سینئر سائنس دان جو اس وقت محکمہ الیکٹرانکس کشمیر یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہار بیٹھے-
پروفیسر غلام محی الدین بھٹ کا کووڈ-19 کی پیچیدگیوں کے سبب سرینگر میں گذشتہ رات انتقال ہوگیا۔ پروفیسر بھٹ کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ دو ہفتے قبل کووڈ-19 کے شکار ہوگئے تھے۔ اس دوران ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں جے ایل این ایم اسپتال رعناوری سرینگر میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم جب ان کی طبیعت مزید خراب ہوتی چلی گئی تو آج انہیں سرینگر کے سکمز صورہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھے۔