اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کشی نگر ضلع اسپتال بنے گا میڈیکل کالج - ضلع اسپتال

اترپردیش کے ضلعی اسپتالوں کو اعلی میعار کا بنا کر اسے میڈیکل کالج کی شکل دینے کے لئے ریاست کے 15 اضلاع کا انتخابات کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں کشی نگر کا ضلع اسپتال بھی شامل ہے۔

کشی نگر ضلع اسپتال بنے گا میڈیکل کالج

By

Published : Jun 16, 2019, 3:30 PM IST


سرکاری ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا خط آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے میڈیکل کالج کی تجویز حکومت کو بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیکل کالج ہونے سے بیڈ کے مسائل سے نجات ملے گی ساتھ ہی ضلع کے لوگوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

حکومت کے فیصلے کے مطابق ضلعی اسپتالوں کو اعلی میعار کا بنا کر سرکاری میڈیکل کالج کی شکل دی جانی ہے۔ حکومتی سطح پر کشی نگر سمیت 15 اضلاع کو نام زد کیا گیا ہے۔ اس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ ضلع اسپتال کو اعلی معیار کا بنا کر سرکاری میڈیکل کالج کے میعار سے متعلق تجویز کو تیار کرائیں۔


اس ضمن میں ضلع چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ کشی نگر کے ساتھ 15 اضلاع کے اسپتالوں کو بھی میڈیکل کالج کا درجہ دیا جانا ہے۔ حکومت کا خط ملنے کے بعد اس ضمن میں تجویز بھیجنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ کشی نگر ضلع اسپتال میڈیکل کالج کے سبھی میعار کو پورا کرر ہا ہے۔ جلد ہی ڈی ایم کے ذریعہ اس تجویز کو حکومت کے یہاں بھیج دیا جائے گا۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details