اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک میں لاکھوں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب - الیکشن کمیشن

دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ریاست کرناٹک کےشہر بنگلور کے تین پارلیمانی حلقوں سے عوام نے نہایت ہی جوش و جذبہ سے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

کرناٹک میں لاکھوں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب

By

Published : Apr 19, 2019, 8:38 PM IST

بنگلور شہر کے تینیوں پارلیمانی حلقوں میں پسماندہ طبقات کے لوگوں نے بھی بھاری تعداد میں ووٹنگ کی پہلے کی بہ نسبت اس مرتبہ ووٹ کا تناسب زیادہ رہا۔

کئی سماجی کارکنان نے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ سے کئی لوگوں کے نام غائب رہے، جب کہ ان پاس ووٹر آئی ڈی اور دیگر دستاویزات ہونے کے باوجود ان کا نام ووٹرز لسٹ میں نہیں تھا۔ جب کہ انہوں نے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ دیا تھا۔

کرناٹک میں لاکھوں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب

ایسے واقعات زیادہ تر مسلم اکثریتی علاقوں میں ہوئے ہیں۔ سماجی کارکنان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ یہ سب ایک سازش کے تحت ہوا ہےکہ بڑی تعداد میں مسلم لوگوں کی ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونا یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ کرناٹک کی کل ووٹنگ 61.91 فیصدی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details