راہل گاندھی چوکیدار کے خلاف تنہا آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا ساتھ اقلیتوں کو دینا ہوگا اور راہل کے ساتھ اقلیتی طبقے رہے تو ملک کو ظلم اور ناانصافی سے بچایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں کہیں اقلیتوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے ہیں وہاں کے اسمبلی حلقے کی ٹکٹ کسی اقلیتوں کو دینے کے لیے پارٹی سے سفارش کی جائے گی۔ خصوصا بیدر شمال کے علاوہ بیدر جنوب حلقے کی ٹکٹ بھی مسلمانوں کو دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کے سکریٹری محمد ایاز خان سے بیدر کے پارلیمانی امیدوار ایشور کھنڈرے عنقریب ملاقات کریں گے اور ان سے مل کر اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبے بھی بنائے جائیں گے۔