اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'کمل ناتھ کی غلطی ناقابلِ معافی' - 'کمل ناتھ کی غلطی ناقابلِ معافی'

ریاست مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجئے ورگیا نے ریاست کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'کمل ناتھ کی غلطی ناقابلِ معافی'

By

Published : Jun 12, 2019, 2:05 AM IST

انہوں نے کہا کہ وہ کمل ناتھ کی 99غلطیوں کو معاف کریں گے اس کے بعد انہیں سزا دی جائے گی۔

اندور میں کاشت کاروں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح شری کرشن نے زراور کی 99 غلطیاں معاف کر دیں لیکن 100 مکمل ہوتے ہی انہیں ہلاک کر دیا۔اسی طرح وہ بھی کمل ناتھ حکومت کی 100غلطیاں مکمل ہوتے ہی انہیں سڑک ناتھ کر دیں گے یعنی ان کی حکومت کا خاتمہ کر کے سڑک پر لا دیں گے۔

'کمل ناتھ کی غلطی ناقابلِ معافی'

کیلاش وجے ورگیا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے متعدد رہنما ان کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ کانگریس کی حکومت کا خاتمہ کر دیں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معقول وقت کا انتظار ہے جس دن وزیر اعظم نریندر مودی یا امت شاہ انہیں ہدایت دیں گے اس دن وہ ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیں گے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details