مرکزی وزیر مینکا گاندھی نےمزید کہا کہ تھا میں لوگوں کے پیار اور تعاون سے جیت رہی ہوں، لیکن اگر میری یہ جیت مسلمانوں کے بغیر ہوگی تو مجھے بہت اچھا نہیں لگے گا۔ اتنا میں بتا دیتی ہوں کہ پھر دل کھٹا ہو جاتا ہے۔ پھر جب مسلمان آتا ہے کام کے لیے،پھر میں سوچتی ہوں کہ نہیں رہنے دو کیا فرق پڑتا ہے۔ آخر نوکری بھی تو ایک سودےبازی ہوتی ہے،بات صحیح ہے یا نہیں؟''
' یہ جمہوریت ہے یا غنڈہ گردی' - مسلمانوں
مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے مسلم اکثریتی علاقے تراب خانی میں جمعرات کے روز کہا تھا کہ اگر مسلمانوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا تو وہ ان کا کام نہیں کریں گی۔ ان کے اس بیان پر بالی وڈ میں ہنگامہ برپا پو گیا۔
سوشل میڈیا پر مینکا گاندھی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہاہے۔ بالی وڈ اداکار کمال آر خان نے کہا یہ جمہوریت ہے یا غنڈہ گردی؟
کمال آر خان نے ٹویٹرپر لکھا،'الیکشن کمیشن کیا کر رہاہے؟ ووٹ پانے کے لیے ووٹرز کو اس طرح سے دھمکانا کیا صحیح ہے؟یہ جمہوریت ہے یا غنڈہ گردی؟ ہندو،مسلم،سکھ اور عیسائی کسی کو بھی اس طرح کے نیتاؤں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے۔ برائے مہربانی،اس طرح کے بدعنوان رہنماؤں سے ڈرنا بند کریں۔'
مینکا گاندھی کا ویڈیو اور کمار آر خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہا ہے۔