اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کمل ناتھ کا خط وائرل - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ کا اپنے کارکنوں کو لکھا گیا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کمل ناتھ کا خط وائرل

By

Published : May 1, 2019, 1:51 PM IST

اس خط میں انہوں نے ایسے افسران اور ملازمین کی فہرست مانگی ہے، جنہوں نے پہلے مرحلہ کے انتخابات میں مبینہ طور پر غیر جانبداری نہیں برتی۔
خط میں کمل ناتھ نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات کی ہدایات دی ہیں. انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ان تمام افسران اور ملازمین کی فہرست مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کو بھجیں، جنہوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران غیر جانبداری نہیں برتی یا الیکشن کام کے دوران لاپرواہی برتی۔
وزیر اعلی نے ایسے تمام ملازمین کے نام، محکمہ ، عہدے کے بارے میں تفصیلات مانگی ہے۔ یہ خط سبھی لوک سبھا امیدواروں اور پارٹی ضلع صدور کو بھیجا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں کل چار مراحل میں انتخابات ہونے ہیں. پہلے مرحلے میں 6 لوک سبھا حلقوں سدھی، شهڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، منڈلہ اور چھندواڑہ میں 29 اپریل کو پولنگ ہو چکی ہے۔ پانچویں مرحلہ میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہو، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقوں میں چھ مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

چھٹے مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں 12 مئی پولنگ تاریخ ہے۔ ساتویں اور آخری مرحلہ میں آٹھ لوک سبھا حلقوں دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، كھرگون اور کھنڈوا میں 19 مئی کو پولنگ ہوگی. ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details