کمل ناتھ نے ریاست میں خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے 800 کروڑ روپیےکا مطالبہ کیا۔
کمل ناتھ نے ریاست کے دیگر مسائل پر بھی وزیر داخلہ امت شاہ سے گفتگو کی۔
کمل ناتھ نے ریاست میں خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے 800 کروڑ روپیےکا مطالبہ کیا۔
کمل ناتھ نے ریاست کے دیگر مسائل پر بھی وزیر داخلہ امت شاہ سے گفتگو کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے دسمبر کمل ناتھ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مزکزی حکومت کو خط لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو ریاست میں خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا تھا۔
اس مہینے کے شروع میں ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک خوفناک اور دل دہلانے والا واقع پیش آیا جب 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کیا گیا۔
نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2015 ء میں تقریبا 34،651 ریپ کے مقدمے درج کئے گئے تھے جبکہ 2016 میں تعداد میں 38،947 تک اضافہ ہوا ہے۔
سنہ 2016 میں ریپ کے سب سے زیادہ واقع مدھیہ پردیش (4،882)، اترپردیش (4،816) اور مہاراشٹر (4،189) میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔