جب کاکوری کباب بنائے گئے تو یہ بات ذہن نشیں تھی۔ کہ اسے کھانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ جس کے دانت نہ ہو وہ بھی با آسانی کھا سکے۔ تاہم آج یہ ملائی دار کباب نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔
کاکوری کباب کے دیوانے ہیں دہلی کے لوگ، متعلقہ ویڈیو دہلی میں کاکوری کباب کے لیے مشہور آپ کے خاطر کی خانساماں محمد عمران نے بتایا کہ جب ضعیف العمر نوابین کو گوشت کھانے کی خواہش ظاہر ہوتی تو وہ من مار کے رہ جاتے اسی لیے انہوں نے اپنے خانسامہ سے ایک ایسی ڈش تیار کرنے کا حکم دیا جسے وہ باآسانی کھا سکیں اور انہیں تکلیف بھی نہ ہو۔
اس کباب کو تیار کرنے کے لیے متعدد میوے اور مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تب کہیں کاکوری کباب تیار ہوتے ہیں۔ کیونکہ کاکوری میں بنے تھے اسی لیے اس کا نام کا فوری رکھ دیا گیا لیکن کسے معلوم تھا کاکوری کہ یہ کباب دہلی میں اتنا مقبول ہوں گا۔
ریسٹورنٹ کے مالک محمد زبیر بتایا کہ ان کے ریستوراں پر مقبول ترین شخصیات بھی اکثر آتے ہیں۔جن میں بالی وڈ اداکار سلمان خان گلوکار دلیر مہندی سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور اجے جڈیجہ کا نام قابل ذکر ہے۔