اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسکالرشپ غریب اور مجبور طلبا کیلیے انتہائی مفید

کیرلہ سے تعلق رکھنے والی بنگلور کی سماجی تنظیم "ہرا ویلفیئر اسوسیشن" مقامی مسلم و پسماندہ طبقات کو تعلیم مہیا کرانے میں پیش پیش رہتی ہے

اسکالرشپ:غریب اور مجبور طلبا کی تعلیم کیلئے بےحد کار آمد

By

Published : Jul 1, 2019, 5:17 PM IST


شہر بنگلور میں برسوں سے قیام پذیر کیرلہ برادری ہمیشہ سے ہی سماجی خدمات میں آگے رہتی ہے.
"ہرا ویلفیئر اسوسیشن" نا می اس ادارہ نے پچھلے 12 سالوں سے مسلسل عوامی خدمات کو اپنا اصل مقصد سمجھا ہے ،ہر سال کی طرح اس سال بھی ہرا ویلفیئر اسوسیشن نے 20 لاکھ روپے 120 غریب و مستحق طلباء میں تقسیم کیے، جن میں پرائمری سے لیکر ہائ اسکول و پوسٹ گریجویٹ کے سبھی طلباء شامل ہیں.

اسکالرشپ:غریب اور مجبور طلبا کی تعلیم کیلئے بےحد کار آمد
ہرا ویلفیئر اسوسیشن نے اجتماعی زکاۃ کے نظام پر بھی توجہ دی ہے ،کیونکہ یہ ایک نبوی طریقہ ہے ، اور اس کے ذریعہ سے ایک بڑے طبقہ کو بہتر طور پر فائدہ پہونچایا جاسکتا ہے. جسے بطور تجربہ انہوں نے ریاست کیرلہ اور بنگلور میں شروع کیا ہے ۔ہرا ویلفیئر اسوسیشن کی خدمات میں میں تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ تقریباً 100 غریب خاندانوں کو راشن ،گھر کی تعمیر، مفت علاج و دوائیں مہیا کرنا، قدرتی آفات و فسادات میں راحت رسائی کرنا شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details