سپریم کورٹ کے سابق جج پیناکی چندر گھوش بھارت کے پہلے لوک پال ہوں گے۔ صدر رام ناتھ کووند نے انہیں بھارت کا پہلا لوک پال منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ لوک پال کی فہرست میں 9 اور بھی جج ہوں گے، جس کی سربراہی جسٹس گھوش کریں گے۔
صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس دلیپ بی بھونسلے، جسٹس پی کے موہنتی، جسٹس ابھلاسا کماری، اور جسٹس اے کے تریپاٹھی کو عدلیہ کا رکن بنایا گیا، جبکہ دنیش کمار جین، ارچنا راماسندرم، مہیندر سنگھ، اور ڈاکٹر آئی پی گوتم کو بطور لوک پال رکن منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 1997 میں انہیں کولکاتا ہائی کورٹ کا جج بنیا یا گیا تھا، حالانکہ سنہ 2012 میں ان کا تبادلہ آندھراپردیش ہوگیا، اور اسی برس انھیں چیف جسٹس آف کورٹ کا عہدہ ملا تھا۔