جنا سینا اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد
تلگو فلموں کے سوپر اسٹار جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آندھراپردیش کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں اتحاد کا اعلان کیا۔
وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی خصوصی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا،اس موقع پر پون کلیان نےکہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں قومی جماعتیں ہیں، مذکورہ جماعتوں نے آندھراپردیش کے ساتھ انصاف نہیں کیا، پون کلیان نے کہا کہ بی ایس پی ایک متبادل قومی جماعت ہےجو علاقائی مسائل کو سمجھتی ہے۔اور اسے حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتی ہے۔
اس موقع پر مایاوتی نے کہا کہ آندھراپردیش میں جنا سینا بی ایس پی، سی پی آئی ،اور سی پی ایم کا اتحاد ہوا ہے، یہ اتحاد آندھراپردیش کو اس کا حق دلانے کیلئے ہوا ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ انتخابات میں اتحاد کو اکثریت حاصل ہونے پر پون کلیان ریاست کے وزیراعلی ہونگے۔