جامعہ کے الیکٹرانک انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق کو اس انورٹر کا ایک ماڈل تیار کرنے پر یہ انعام ملاہے۔ سوئٹزر لینڈ کی کمپنی ٹائفون ہل کے زیر اہتمام اس مقابلہ میں ایشیا، افریقہ، امریکہ اور یوروپ کے ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
جامعہ ملیہ کو بین الاقوامی انعام - جامعہ ملیہ اسلامیہ کو شمسی توانائی سے چلنے والا انورٹر بنانے پر سوئٹزر لینڈ میں منعقد بین الاقوامی مقابلے میں 20لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو شمسی توانائی سے چلنے والا انورٹر بنانے پر سوئٹزر لینڈ میں منعقد بین الاقوامی مقابلے میں 20لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔
جامعہ ملیہ کو بین الاقوامی انعام
جامعہ نے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے تحقیقی پروجکٹ کے تحت جامعہ کے پی ایچ ڈی ،ایم ٹیک ،بی ٹیک کے طلباکی ٹیم نے یہ انورٹر تیار کیا ہے۔
جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے ڈاکٹر حق کو اس انعام کے لیے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے جامعہ کا وقار بڑھا ہے اور تحقیقی کاموں میں اس کی اہمیت ثابت ہوئی ہے۔