سماجی کارکن سچن تریویدی جلسے سے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سماج کو آپس میں جوڑنے اور نفرتوں کی کھائی کو ختم کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
رامپور میں سکھ سماج کی ایک اہم شخصیت اور گرودوارہ کمیٹی کے صدر پردھان درشن سنگھ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا یہ کام قابل ستائش ہے کہ وہ ملک میں امن و بھائی چارے کو قائم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامپور ہمیشہ سے ہی امن و بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے کبھی اپنی آپسی محبتوں کے درمیان نفرتوں کی آندھیوں کو ٹکنے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی مثال سن 1984 کے سکھ مخالف فسادات ہیں۔ جب پورا ملک نفرتوں کی آگ میں جھلس رہا تھا، سرداروں کو ہر جگہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر موت کے گھاٹ اتاراجا رہاتھا تو اُس وقت رامپور ہی ایک ایسا مقام تھا جہاں سکھ سماج اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہا تھا۔اس موقع پر احمد عزیز امیر حلقہ جماعت اسلامی یوپی مغرب و اتراکھنڈ نے اپنے کلیدی خطاب میں حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ عید کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم سب آپس میں مل جل کر رہیں۔ اس تقریب میں ضلع کی متعدد سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔