پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے حلقہ یوپی مغرب و مشرق کے شوری کے ہنگامی اجلاس منعقدہ 18 مارچ 2019 بمقام دفتر حلقہ لکھنؤ میں اس تجویز سے اتفاق کیا گیا تھا، کہ یوپی میں ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی اتحاد کو ووٹ کیا جائے گا۔
فرقہ پرست امیدواروں کی شکست کو یقینی بنائی: جماعت اسلامی ہند - فرقہ پرست امیدواروں کی شکست کو یقینی بنائی: جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند نے اترپردیش میں ایس پی - بی ایس پی اتحاد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کے لیے جاری مکتوب میں لکھا ہے کہ جماعت نے ریاست اترپردیش میں ایس پی - بی ایس پی - آر ایل ڈی اتحاد کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فرقہ پرست امیدواروں کی شکست کو یقینی بنائی: جماعت اسلامی ہند
اگر کسی سیٹ پر کانگریس کا امیدوار اتحاد کے مقابلے میں مضبوط ہو اور فرقہ پرست امیدوار کو شکست دے سکتا ہو، تب کانگریس کو ہی ووٹ دینا چاہیے تاکہ کسی فرقہ پرست کی جیت نہ ہوسکے۔
اس تجویز کی توثیق محترم امیر جماعت اسلامی ہند نے کر دی ہے۔ لہذا پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کی آٹھوں سیٹوں پر جماعت سے مشورہ کرنے کے بعد ان امیدواروں کو ووٹ دینا مناسب معلوم ہوا۔