ملک میں آج کل انتخابات کی گہما گہمی ہے، اسی ضمن میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پر پرچہ داخل کرنے کے لیے کہیں ریلی تو کہیں میٹنگ یا بڑے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
پرچہ داخل کرنے کے لیے امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچ رہے ہیں، جس میں قانون کو زبردست نظرانداز کیا جارہا ہے لیکن قانون کے رکھوالے کچھ بھی نہیں کر رہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ شہر جےپور میں نظر آیا، جہاں کانگریس امیدوار جیوتی کھنڈیلوال پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تھے اور ریلیوں میں لوگ قانون کی پاسداری کرنے کے بجائے لوگ اس کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔