اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جے شری رام کا نعرہ لگانے والے کے خلاف قتل کا مقدمہ؟

میگھالیہ کے گورنر تتھاگتھ رائے نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں عجیب و غریب قانون ہے۔ مذہبی نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے۔

جے شری رام کانعرہ لگانے والے کے خلاف قتل مقدمہ

By

Published : Jun 1, 2019, 2:18 PM IST


انہوں نے کہاکہ بنگال میں جے شری رام کا نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاجارہاہے۔ مغر بی بنگال کی حکومت نے مذہبی آزادی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔یہ پابندی ان لوگوں کے خلاف عا ئد کی جا رہی ہے جو بھارت میں اکثریت میں ہیں۔

میگھالیہ کے گورنر نے کہاکہ ایک آدمی جے شری رام کا نعرہ لگاتا ہے تو اس کے خلاف آ ئی پی سی کے تحت دفعہ (307)غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا جا رہاہے۔

تاتھا گتا رائے کے مطابق میں اس قانون کے بارے میں اس لیے جانتا ہوں کیونکہ میرے خلاف اس قانون کا استعمال کیا چکاہے۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں انتخابی مہم کے دوران اپنے امیدوار کی حمایت میں کچھ کہہ دیاتھا۔میرے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا جس کے سبب مجھے ایک رات جیل میں گزارنی پڑی تھی۔

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ پر تنقید کر تے ہوئے میگھالیہ کے گورنر نے کہاکہ مذہبی نعرہ لگانے کی آزادی ہونی چاہئے۔اگر کوئی اکثریت پر پابندی عائد کر رہاہے تواقلیت کوبھی اس دائرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

واجح رہے کہ گزشتہ روز شمالی24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں وزیراعلیٰ ممتابنر جی کے قافلے کے سامنے چند لوگوں نے جے شری رام کا نعرہ لگایا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 10 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی تھی۔گرفتارلوگوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details