سری نگر، جموں و کشمیر:امرناتھ غار میں بادل پھٹنے سے ہونے والی تباہی ابھی تھمنے بھی نہیں پائی ہے کہ اسی دوران جموں کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھٹھری میں بادل پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اگرچہ اس میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں اور مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ Cloudburst Hits Thathri in J&K's Doda
یہ بھی پڑھیں:
Cloudburst Hits Thathri in J&K's Doda: ڈوڈا میں بادل پھٹنے کا واقعہ، سیلاب جیسی صورتحال - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں اور مکانات ملبے تلے دب گئے۔ خبر کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور تباہ ہوگئیں جب کہ مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ کسی جانی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Cloudburst Hits Thathri in J&K's Doda
Cloudburst Hits Thathri in J&K's Doda
جموں و کشمیر کے ڈوڈا ایس ایس پی عبدالقیوم نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 4 بجے ٹھٹھری ٹاؤن کے گنٹی جنگل میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ گاڑیاں پھنس گئیں اور شاہراہ کچھ دیر کے لیے بلاک رہی تاہم اب اسے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
Last Updated : Jul 9, 2022, 1:28 PM IST