اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مغربی بنگال میں انتخابات کا انعقاد سخت مشکل' - مغر بی بنگال

مغربی بنگال میں انتخابات کے لیے تعینات خصوصی مبصر اجے نائیک کا کہنا ہے کہ بہار سے بھی زیادہ مشکل کام ہے مغربی بنگال میں انتخابات کرانا۔

بہار سے بھی مشکل کام ہے بنگال میں ووٹ کرانا

By

Published : May 25, 2019, 2:54 PM IST

اجے نائیک کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات کرانا میرے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ مجھے یہاں یہ کہہ کر بھجیا گیا تھاکہ مغر بی بنگال میں انتخابات کرانا بچوں کاکھیل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آ ج سے15برس پہلے بہار جس مقام پر تھا آ ج مغربی بنگال اسی جگہ پر ہے۔ پہلے بہار میں انتخابات کرانا مشکل تھا اور اب مغربی بنگال میں انتخابات کرانا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

خصوصی مبصر نے کہا کہ خاص طور پر شمالی 24 پرگنہ میں انتخابات کرانا مشکل تھا۔ شمالی 24 پر گنہ میں کوئی کسی کی بات نہیں سنتا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ انخابات کے دوران، مرکزی فورسز کی موجودگی کے باوجود شمالی 24 پرگنہ میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ لوگوں سے بات چیت کے بعد ہی جھڑپوں کاسلسلہ رکا۔ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں شمالی24 پرگنہ میں نظم ونسق کا حال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details