اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسرو نے طوفان سے بچائی لاکھوں زندگیاں - لاکھوں زندگیاں

اڈیشہ میں فونی طوفان نے اپنا قہر ڈھایا۔ یہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی بنگال کے کھڑگ پور پہونچا۔

اسرو نے طوفان سے بچائی لاکھوں زندگیاں

By

Published : May 5, 2019, 3:24 PM IST

اس سمندری طوفان نے اڈیشہ میں تباہی مچائی، حالانکہ خوش آئند بات یہ رہی کہ پہلے سے اطلاع ملنے کی وجہ سے تقریباً 11.5 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

یہ اسرو کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا، اسرو نے فونی طوفان کے بارے میں پہلے ہی پتہ لگا لیا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان بچ سکی۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل جنوبی ہند بحریہ میں پانی کی ایک بڑی ہلچل کا پتہ لگایا تھا۔ جس کے بعد سیٹیلائٹ سے مسلسل اس پر نظر رکھی گئی۔
جس کے بعد اسرو نے پانچ سیٹیلائٹ اس پر مرکوز کر دیے۔ جو سیٹیلائٹ ہر 15 منٹ پر گراؤند اسٹیشن سے جانکاری دے رہے تھے۔
جس کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصان سے لو گ بچ گئے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق سیٹیلائٹوں انسیٹ۔3 ڈی، انسیٹ۔3 ڈی آر، اسکیٹ سیٹ۔1، اوشن سیٹ۔2 اور میگھا ٹراپکس سیٹیلائٹ نے لگاتار اڈیشہ پر نظر رکھی۔

انہوں نے اگر وقت پر طوفان کی معلومات نہیں کی ہوتی تو شاید حالت خراب ہو جاتے اور زبردست تباہی مچ جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details