اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کو عدالت نے سزا سنائی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو گزشتہ روز سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے معاملے میں قصوروار قرار دے کر انہیں 15 ہزار 275 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ

By

Published : Jun 17, 2019, 6:18 AM IST

یروشلم مجسٹریٹ کورٹ نے سارہ نیتن یاہو اور اسٹیٹ اٹارنی کے دفتر کے درمیان طئے پانے والی لین دین کی عرضی کو قبول کرلیا۔ اس کے تحت سارہ کو دوسرے شخص کی غلطی پر جان بوجھ کر استحصال کرکے کچھ فائدے حاصل کرنے کا قصور وار قرار دیا گيا۔

سارہ نیتن یاہو (60) پر ابتداء میں دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کا الزام لگایا گیا تھا۔ چارج شیٹ کے مطابق انہوں نے متعدد دفعہ کھانے کے لیے سرکاری خزانے سے 1 لاکھ ڈالر حاصل کیے تھے، اور یہ کھانے بڑی بری ہوٹلوں سے منگائے گئے تھے۔جس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر باورچی موجود نہ ہونے کا جھوٹ بولا تھا۔

سارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ ان قوانین سے ناواقف ہیں، جن میں ایسا کرنے کی ممانعت ہے اور یہ بھی کہ ان کی رہائش گاہ پر کھانے کا آرڈر ان کے معاون کی جانب سے مہمانوں کے لیے دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details